پیپلز پارٹی رہنما مخدوم جمیل الزمان کے کوآرڈینیٹر ممتاز علی شاہ گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

مخدوم جمیل الزمان
(فوٹو: آن لائن)

مٹیاری: پیپلز پارٹی رہنما مخدوم جمیل الزمان کے کو آرڈینیٹر ممتاز علی شاہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بھائی ظفر شاہ نے کہا کہ ممتاز علی شاہ کو کراچی سے گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی رہنما مخدوم جمیل الزمان کے کو آرڈی نیٹر ممتاز علی شاہ کے بھائی ظفر شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ ممتاز علی شاہ کو کراچی سے حراست میں لے کر معلوم نہیں کہ کہاں رکھا گیا ہے۔

گرفتار نوجوان ممتاز علی شاہ نے وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی تھی۔ گزشتہ روز مخدوم ہاؤس میڈیا ٹیم کے 2 دیگر رکن بھی ہالا اور اوڈیرو لال سے گرفتار ہو گئے تھے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں مخدوم جمیل الزمان کی جانب سے سندھ حکومت پر تنقیدکی گئی تھی۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے مخدوم جمیل الزمان کو سیاست چھوڑ کر شاعری کا مشورہ دیا تھا۔

قبل ازیں مٹیاری میں ایس ایس پی اصغر علی شاہ کو ہٹا کر فیصل بشیر میمن کو تعینات کیا گیا تھا۔ نئے ایس ایس پی نے مخدوم ہاؤس کے کہنے پرتعینات اہلکاروں کوواپس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Related Posts