ٹی 20 ورلڈ کپ، بنگلہ دیش نے نیدرلینڈز کو شکست دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

بنگلہ دیش
(فوٹو: جیو سپر)

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 27ویں میچ میں بنگلہ دیش نے نیدر لینڈز کو25 رنز سے شکست دے کر فتح اپنے نام کر لی ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم میچ کے زیادہ تر وقت کے دوران جیتتی نظر آئی اور میچ یکطرفہ رہا۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے کنگز ٹاؤن میں گروپ ڈی کے میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دیا تھا۔جواباً نیدر لینڈز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8وکٹس کے نقصان پر 134رنز بنا سکی۔

ٌپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔شکیب الحسن 64 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔اس کے علاوہ تنزید حسن 35، محموداللہ  25 ، توحید 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔نیدرلینڈز کی جانب سے آریان دت اور میکرین نے 2،2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز نے بیٹنگ شروع کی تو بنگلہ دیشی بولرز نے نیدر لینڈز کو زیادہ رنز نہ دے کر بیٹرز کو شاٹ کھیلنے پر مجبور کیا جس کے بعد نیدر لینڈز کی وکٹس وقتاً فوقتاً گرتی رہیں، 111 کے مجموعی اسکور پر نیدر لینڈز کی 5 وکٹس گر چکی تھیں۔

نیدر لینڈز کے سائبرینڈ 33، وکرم جیت سنگھ 26جبکہ اسکاٹ ایڈورڈز 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دوسری جانب بنگلہ دیشی بولرز میں سے رشد حسین نے 33 رنز دے کر 3، تسکین احمد نے 30 رنز دے کر 2 جبکہ محمود اللہ نے 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Related Posts