دبئی میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایشیا کپ 2027ء کی میزبانی کے لیے بنگلہ دیش کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔
اجلاس میں تمام رکن ممالک کے نمائندے شریک ہوئے تاہم بھارت کا وفد اس اجلاس میں شریک نہ ہو سکا۔ حالیہ ایشیا کپ کی کامیاب تکمیل اور ریکارڈ ناظرین کی شرکت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں شریک ذرائع نے بتایا کہ بھارتی وفد کے رویے نے دیگر رکن ممالک کو خاصی مایوسی میں مبتلا کیا۔
بھارتی ٹیم کی جانب سے ٹاس کے وقت اور میچ کے بعد ہاتھ نہ ملانے اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر سید محسن رضا نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے جیسے اقدامات کو غیر مناسب قرار دیا گیا۔
اس رویے پر دیگر ممالک کے نمائندوں نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
دوسری جانب اجلاس میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے نائب صدر راجیو شکلا نے آن لائن شرکت کی۔ اس کے باوجود بھارت کے وفد کے عملی رویے پر شدید سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ 2027ء کی تیاریوں کا باضابطہ اعلان جلد ہی ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے کیا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








