جنسی زیادتی کی دھمکیاں، بنگلہ دیشی سفارت کار برطانیہ میں گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

بنگلہ دیشی سفارت کار
(فوٹو: پروتھومالو)

 روس میں ضمانت پر رہائی حاصل کرنے والے بنگلہ دیشی سفارت کار فیصل احمد کو جنسی زیادتی کی دھمکیوں سمیت جنسی ہراسانی کے الزامات پر برطانوی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل احمد کو ویسٹ مڈلینڈ پولیس نے گرفتار کیا اور پولیس کا بتانا ہے کہ فیصل احمد تحقیقات مکمل ہونے تک ضمانت پر ہیں۔ برطانوی پولیس نے انہیں 16دسمبر کو جنسی ہراسانی کی دھمکیوں کے شبے میں گرفتار کیا۔ متاثرہ خاتون کو مناسب مدد فراہم کی جارہی ہے۔

اس سے قبل فیصل احمد کو ماسکو میں بنگلہ دیشی سفارت خانے سے فوری واپس طلبی کے نوٹس کے تحت عہدے سے ہٹایا گیا جس کی وجہ داخلی انتظامی مسائل اور ساتھیوں کے ساتھ نامناسب رویہ قرار دیا گیا۔ ڈھاکہ واپسی کے حکم کے باوجود فیصل احمد سفارتی پاسپورٹ پر برطانیہ جا پہنچے۔

برطانوی شہر برمنگھم میں ایک گھر کے مالک نے تصدیق کی کہ فیصل احمد کی اہلیہ 2017سے وہاں رہ رہی تھیں۔ لندن میں بنگلہ دیشی ہائی کمیشن کی پریس منسٹر نے بنگلہ دیشی میڈیا کو آگہی دی کہ ہائی کمیشن کو سفارت کار فیصل احمد کی گرفتاری کا علم ہے۔

فیصل احمد کے خلاف شکایت گھر کی مالکن نے پولیس میں درج کرائی اور بتایا کہ 3 ہفتے قبل گھر کی ایک کھڑکی ٹوتی ہوئی پا کر فیصل اھمد کو مرمت کا انتظام کرنے کا کہا۔ بعد ازاں مرمت کرنے والے نے تجویز دی کہ شیشے کی بجائے پوری کھڑکی بدل دینا بہتر رہے گا۔

کھڑکی بدلنے کی لاگت مساوی طور پر تقسیم کرنے کی تجویز سامنے آنے پر فیصل احمد اور مالکن کے مابین تنازعہ ہوا اور ملزم نے خاتون کو متعدد سخت اور دھمکی آمیز پیغامات ارسال کیے۔ ان میں جنسی زیادتی، فائرنگ اور تشدد کے حوالے بھی شامل تھے۔ معاملہ بڑھنے کی اطلاع فیصل احمد کی اہلیہ کو بھی دے دی گئی۔

بعد ازاں خاتون نے پولیس میں رپورٹ درج کرادی۔ شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ فیسل احمد کو 13دسمبر کی رات کو گرفتار کیا گیا، تاہم پولیس کے بیان کے مطابق گرفتاری 16دسمبر کو ہوئی۔ کیس زیر تفتیش ہے اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔

Related Posts