سوشل میڈیا پر لاکھوں ویوز حاصل کرنے والی ویڈیو کے مناظر چونکا دینے والے ثابت ہوئے، 2 سال تک ہوٹل کے ایک ہی کمرے میں بسنے والے نوجوان نے کمرے کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا۔ جو اپنا کھانا صرف ڈلیوری ایپس کے ذریعے منگوایا کرتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق چین میں حیرت انگیز طور پر ایک نوجوان ویڈیو گیمر نے 2 سال تک جس کمرے کو اپنا گھر بنایا، اور 2 سال تک وہاں سے کبھی باہر نہیں نکلا، اس کے کمرے نے 2 سال بعد ہوٹل انتظامیہ کی نیندیں اڑادیں۔یہ واقعہ چینی شہر چانگ چن میں پیش آیا۔
ای اسپورٹس ہوٹل میں پیش آنے والے واقعے کے متعلق ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عموماً کمرہ صرف گیم کھیلنے کیلئے کرائے پر لیا جاتا ہے، تاہم اس نوجوان نے کمرے کو عارضی گھر بنالیا تھا۔ 2سال بعد جب وہ ہوٹل چھوڑ کر گیا تو کمرے کے اندر کچرے کے بلند و بالا ڈھیر لگے نظر آئے۔
🚨⚡️UNUSUAL
A young Chinese man addicted to video games lived in a hotel room for two years and never left it, ordering his food through delivery apps.
After two years, he decided to move to another place, and when cleaning workers entered, they discovered mountains of waste… pic.twitter.com/FtxipRnBZp
— RussiaNews 🇷🇺 (@mog_russEN) December 19, 2025
کچھ کچرے کے ڈھیروں نے میز اور کرسی کو مکمل طور پر غائب کردیا۔ کچرے میں خالی بوتلیں، سیکڑوں فوڈ پیکٹس، پلاسٹک بیگز، ٹشو رولز اور گندے کپ شامل تھے جس کی بلندی کا تخمینہ 1 میٹر لگایا گیا ہے۔ کمرہ انسانی رہائش کی بجائے کچرے کا ڈھیر محسوس ہونے لگا۔
ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کمرے کو صاف کرنے کیلئے کئی گھنٹے صرف ہوئے اور بدبو ختم کرنے کیلئے تو خصوصی کیمیکل بھی استعمال کرنا پڑا۔ واقعے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے مابین نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
سب سے بڑا سوال یہ کیا جارہا ہے کہ کیا آن لائن گیمز کھیلنے والے نوجوانوں سمیت آن لائن دنیا کے افراد سماجی زندگی سے اس قدر دور بھی رہ سکتے ہیں کہ ان کا باہر کی دنیا سے رابطہ ہی منقطع ہوجائے؟ اور نوجوان کو کس طرح بدبودار کمرے میں رہنے کی تکلیف بھی نہیں تھی؟
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








