انڈر 19ایشیا کپ کے فائنل میچم یں سمیر منہاس کی شاندار سنچری نے پاکستان کی پوزیشن مضبوط کردی۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
تفصیلات کے مطابق جواں سال بیٹر سمیر منہاس نے 70سے زائد گیندوں پر سنچری بنا کر قومی انڈر 19ٹیم کو 29.4ااوورز میں 200 کے اسکور تک پہنچایا۔ پاکستان کی پہلی ففٹی ابتدائی 40گیندوں میں اسکور ہوگئی تھی۔
قومی انڈر 19 ٹیم نے 30اوورز میں 206رنز بنا لیے جبکہ 31 اوورز کے اختتام تک ٹیم کا اسکور 2 وکٹس کے نقصان پر 212 ہوگیا۔ سمیر منہاس نے اس دوران 79گیندوں پر 116رنز کی ناقابلِ شکست اننگ کھییلی اور بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل انڈر 19 ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی تھی جبکہ بھارت نے سری لنکا کو ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے ناک آؤٹ مقابلے میں پاکستان نے 122 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔پاکستان کی جانب سے سمیر منہاس 69 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ عثمان خان 27 اور حمزہ ظہور 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ احمد حسین 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
بنگلادیش کی جانب سے اقبال حسین ایمان اور سمیع النبصیر نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلا دیش کی ٹیم 121 رنز بنا کر 27 ویں اوور میں ڈھیر ہوگئی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








