ملک کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے بینکاری اداروں میں شامل بینک آف پنجاب نے فون بینکنگ افسران کے عہدوں پر بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ یہ تقرریاں بینک کے کونٹیکٹ سینٹر (انفارمیشن ٹیکنالوجی گروپ) کے تحت لاہور اور کراچی میں کی جائیں گی۔
بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ آسامیاں ایسے باصلاحیت، پُرعزم اور کارکردگی کے معیار پر پورا اترنے والے پیشہ ور افراد کے لیے مخصوص ہیں جو ایک متحرک ٹیم کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔
ذمہ داریاں:
منتخب امیدواروں پر درج ذیل ذمہ داریاں عائد ہوں گی:
صارفین کی شکایات کا بروقت اور مؤثر حل
بینک کی مصنوعات اور خدمات سے مکمل آگاہی
معلوماتی سیکورٹی کے اصولوں کی پابندی
کارکردگی کے اہداف کا حصول
اہلیت کے معیار:
تعلیم: کم از کم بیچلر کی ڈگری (ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تسلیم شدہ ادارے سے)
عمر: درخواست کے وقت عمر 40 سال سے زائد نہ ہو
تجربہ:
گریڈ ٹو اوجی کے لیے کم از کم 2 سال کا متعلقہ تجربہ
تازہ گریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹس بھی درخواست دے سکتے ہیں
مراعات:
منتخب امیدواروں کو درج ذیل سہولیات فراہم کی جائیں گی:
مستقل ملازمت کے مواقع
کارکردگی پر مبنی ترقی اور مراعات
مارکیٹ کے مطابق تنخواہ
پراویڈنٹ فنڈ اور گریجویٹی فنڈ
سالانہ بونس اور تہواروں پر انعامات
طبی سہولیات اور ہیلتھ انشورنس
کم شرح سود پر اسٹاف قرضہ جات
بینک آف پنجاب نے ملازمت کے لیے برابری کے مواقع کو فروغ دیتے ہوئے خواتین، اقلیتی برادریوں، معذور افراد اور خواجہ سرا حضرات کو بھرپور حوصلہ افزائی کے ساتھ درخواست دینے کی دعوت دی ہے۔
درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ:
دلچسپی رکھنے والے امیدوار 13 اگست 2025 تک بینک کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








