اگر مرکزی کردار چاہئے تو کچھ دینا پڑے گا؛ اداکارہ حفصہ بٹ کا وہ راز جو اب تک چھپا رہا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی نوجوان اداکارہ اور ماڈل حفصہ بٹ نے حال ہی میں اپنے کیریئر کے آغاز میں پیش آئے ایک تکلیف دہ واقعے کے بارے میں کھل کر بات کی ہے جس نے نہ صرف ان کیلئے بلکہ پوری شوبز انڈسٹری کے لیے ایک فکر انگیز پیغام دیا ہے۔

حفصہ بٹ نے انکشاف کیا کہ ایک پروڈیوسر نے انہیں مرکزی کردار کی پیشکش کے عوض ناقابل قبول مطالبات کیے۔ جب انہوں نے پروڈیوسر سے وضاحت طلب کی تو اس نے انتہائی غیر اخلاقی انداز اختیار کیا جس کے بعد حفصہ نے فوراً اس نمبر کو بلاک کر دیا۔

حفصہ نے بتایا کہ اگلے دن پروڈیوسر نے ایک دوسرے نمبر سے رابطہ کر کے اپنی حرکت کو غلط فہمی قرار دینے کی کوشش کی لیکن یہ معاملہ حفصہ کے لیے قطعی ناقابل برداشت تھا۔

حفصہ نے بتایا کہ جب انہوں نے یہ بات اپنی کسی ہم پیشہ ساتھی کو بتائی تو انہیں معلوم ہوا کہ شوبز انڈسٹری میں ایسے واقعات معمول کا حصہ ہیں جہاں خواتین کو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ چند سال بعد جب دوبارہ اس پروڈیوسر سے ملاقات ہوئی تو وہ معمول کے مطابق ملا کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں ہے۔

Related Posts