بنوں میں دہشتگردوں سے مقابلہ، پاک فوج کے 2 جوان شہید

تازہ ترین

تازہ ترین

بنوں میں دہشتگردوں سے مقابلہ، پاک فوج کے 2 جوان شہید
بنوں میں دہشتگردوں سے مقابلہ، پاک فوج کے 2 جوان شہید

بنوں: بنوں کے علاقے جانی خیل میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران پاک فوج کے 2جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا جس کا جوانوں نے بھرپور جواب دیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں نائب صوبیدار غلام مرتضیٰ اور حوالدار محمد انور جام شہادت نوش کر گئے، فوجی جوانوں نے دو دہشت گردوں کو بھی جہنم واصل کر دیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والوں میں 40 سالہ نائب صوبیدار غلام مرتضیٰ اور 41 سالہ حوالدار محمد انور شامل ہیں، شہید غلام مرتضیٰ کا تعلق بہاولپور جبکہ حوالدار محمد انور کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔

مزید پڑھیں:اے وی ایل سی، سی آئی اے کراچی کی کارروائی، چوری شدہ کار بر آمد کرلی

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی مسلح افواج دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Related Posts