بنوں کینٹ حملے کی کڑیاں افغانستان سے مل گئیں، کونسا گروپ ملوث ہے، تفصیلات

تازہ ترین

تازہ ترین

فوجی اہلکار کھڑے ہیں، فائل فوٹو

بنوں میں پاک فوج کی گاڑی پر خودکش حملے کے تانے بانے افغانستان سے جاملے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملے کی ذمہ داری فتنہ الخوارج کے ذیلی گروہ اتحاد المجاہدین نے قبول کرلی، اتحاد المجاہدین کا تعلق فتنہ الخوارج کے حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس گروہ کا مرکزی سرغنہ گل بہادر اور اس کے دیگر دہشت گرد افغانستان میں پناہ لیے ہوئے ہیں، حافظ گل بہادر گروپ افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی اور فتنہ انگیزی میں ملوث ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ گزشتہ سال 4 مارچ 2025 کو رمضان المبارک کے دوران بھی اسی گروہ نے بنوں کینٹ پر حملہ کیا تھا، اس حملے کی منصوبہ بندی افغانستان سے ہوئی تھی۔ٓ

اس کے علاوہ 2 ستمبر 2025 کو فیڈرل کانسٹیبلری بنوں میں فتنہ الخوارج  نے حملہ کیا تھا، اس حملے میں میجر عدنان نے بہادری  سے لڑتے ہوئے جام شہادت  نوش کیا تھا، میرعلی سمیت  شمالی اور جنوبی وزیرستان میں متعدد حملوں کی ذمہ داری  اس گروپ  نےقبول کی، ان حملوں کی منصوبہ بندی  اور سہولت کاری  بھی افغانستان سےکی گئی تھی۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ حافظ گل بہادر سمیت فتنہ الخوارج کا مرکزی  سرغنہ افغانستان میں موجود ہے، دہشت گردوں کی موجودگی افغان سرزمین کے دہشت گردی کے لیے استعمال کا  ثبوت  ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کو  افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں میسر ہیں، دہشت گردی کے  واقعات میں 70 فیصد سے  زائد عناصر افغان نژاد یا افغانستان سے مربوط نیٹ ورکس سے تعلق رکھتے ہیں، افغان طالبان رجیم کی دہشت گردوں کی سرپرستی خطے میں امن کی کوششوں کو مسلسل سبوتاژ کر رہی ہے۔

Related Posts