لاہور کے مشہور ریسٹورنٹس کے افطار اور سحری پیکجز کی تفصیل

تازہ ترین

تازہ ترین

سحر و افطار ڈیلز، فائل فوٹو

رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی لاہور میں افطار اور سحر بوفے آفر کرنے والے ریسٹورنٹس کی جامع فہرست سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس نے شہریوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر صارف باسط علوی نے دلچسپ پیغام کے ساتھ یہ فہرست شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’بھلا ہو جس نے لاہور کے سارے افطار و سحر بوفے آفر کرنے والے ریسٹورنٹس کی لسٹ بنا دی۔‘‘

شیئر کی گئی فہرست میں لاہور کے کئی معروف ریسٹورنٹس شامل ہیں، جن میں افطار اور سحر بوفے کی قیمتیں (ٹیکس کے بغیر) واضح طور پر درج کی گئی ہیں۔ اس لسٹ میں مختلف بجٹ رینجز کے آپشنز موجود ہیں، جس سے شہریوں کو رمضان میں افطار اور سحر کے انتخاب میں آسانی ہو رہی ہے۔

رمضان بوفے ریسٹورنٹس (تمام قیمتیں ٹیکس کے بغیر)

نمبر ریسٹورنٹ افطار (روپے) سحری (روپے)
1 آداب 4,500
2 آرکیڈین کیفے 4,795
3 بارانھ 4,999 2,499
4 باغ 5,445 3,495
5 بہت اعلیٰ 5,995 3,195
6 کیفے ایالنٹو 8,615
7 کارنیوال بوفے 3,299 1,799
8 چاندنی 3,099 2,499
9 چائنا ٹاؤن اینڈ جیڈ کیفے 3,399
10 کری لیوز 3,690
11 دم پخت 5,495
12 فریڈیز کیفے 5,995
13 جنون 5,995 2,995
14 لال قلعہ 3,790 2,390
15 مارکو پولو پی سی 6,350 5,100
16 مندرین کچن 5,495
17 مصالحہ والا 5,495 3,295
18 مونال 4,745 2,895
19 ندیم بوفے 5,500
20 اوبان ہوٹل 2,399 1,399
21 پاؤلاز 8,500 5,800
22 پی ایف چینگز 5,490
23 رامادا 5,500
24 روز پیلس 3,299 1,999
25 اسپائس بازار 6,495 3,495
26 ٹسکنی کورٹ یارڈ 4,695
27 ولا گرینڈ بوفے 4,250 1,950
28 ولیج 3,890 1,990
29 یم چائنیز اینڈ تھائی 5,495
30 یم یارڈ 2,995 1,395
31 ضیافت 3,850

Related Posts