کیریبین پریمئر لیگ میں بار باڈوس رائلز نے انٹیگوا اینڈ بربودا فالکنزکو 9 وکٹوں سے شکست دیکر مسلسل تیسری شکست کی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل پر مزید پیچھے دھکیل دیا۔
انٹیگوا اینڈ بربودا فالکنزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بناکر بار باڈوس رائلز کو ایک آسان ہدف دیا۔
بار باڈوس رائلز نے کم ٹوٹل 16 ویں اوور کی تیسری گیند پر 149 رنز بناکر پورا کیا اور شاندار فتح اپنے نام کی، اس فتح میں کوئنٹن ڈی کوک کی شاندار بلے باز کا نمایاں کردار تھا جس پر ان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کوئنٹن ڈی کوک نے کہا کہ یہ کوئی بڑا ٹوٹل نہیں تھا اور ہم جانتے تھے کہ یہ ایک اچھی وکٹ تھی اور ہم جانتے تھے کہ ہمیں پاور پلے میں گیند بازوں کو دباؤ میں رکھنا ہے۔میرا منصوبہ روایتی انداز میں بیٹنگ کرنے ،باؤنڈریز لینے اور اسٹرائیک کو روٹیٹ کرنے کی کوشش کرنا تھا۔
انٹیگوا اینڈ بربودا فالکنزکے کرس گرین کا کہنا تھا کہ ہم تمام پہلوؤں میں مکمل طور پر آؤٹ پلے ہوئے، انہوں نے کہا کہ بار باڈوس کے بیٹرز نے جس طرح بلے بازی کی اس نے کھیل کو ہم سے بالکل دور کر دیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








