اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر تمام شہریوں سے احتیاط برتنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے عوامی رہنمائی جاری کرتے ہوئے تمام مسافروں پر زور دیا ہے کہ وہ احتیاط برتیں کیونکہ دارالحکومت میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارشوں سے شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔
پولیس حکام نے راولپنڈی میں بھی مقامی طور پر موسلادھار بارش اور دھند کے حوالے سے وارننگ جاری کی گئی ہے۔
پولیس حکام کی جانب سے ڈرائیورز کو یاد دہانی کروائی گئی ہے کہ وہ فوگ لائٹس استعمال کریں رفتار کم رکھیں اور محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں جبکہ موٹرسائیکل سواروں کو بائیں لین میں کم رفتار سے حرکت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
پولیس ترجمان نے تمام گاڑی چلانے والوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ لین تبدیل کرنے یا مڑنے کے دوران سائیڈ مررز اور اشارے استعمال کریں اور حادثات سے بچنے کے لیے لین ڈسپلن کی سختی سے پیروی کریں۔
ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران بڑے چوراہوں پر تعینات ہیں تاکہ موٹرسائیکل اور گاڑیوں کے ڈرائیورز کی رہنمائی اور مدد کی جا سکے۔ فوری مدد کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 سے رابطہ کریں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








