ننھی بچی کی درخواست پر اسرائیل کیلئے گلابی میزائل تیار کرلیا گیا۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ ٹیلی گرام چینل نے حال ہی میں گلابی میزائل کی تصویر بھی جاری کردی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ گلابی رنگ کے میزائل پر فارسی زبان میں “انقلابی ننھی بچی کی درخواست کے جواب میں” درج کیا گیا ہے جبکہ یہ تصویر اسرائیل پر ایرانی حملوں کی نئی لہر کے تناظر میں سامنے آئی۔
ایرانی میڈیا کا ماننا ہے کہ یہ اقدام ایک ایسی ویڈیو کے وائرل ہونے پر اٹھایا گیا جس میں ایک چھوٹی بچی اسرائیل کی جانب گلابی میزائل داغنے کی فرمائش کرتی ہے جبکہ تصویر سپاہ سائبری نامی چینل پر شیئر ہوئی جو عموماً پاسدارانِ انقلاب کے پیغامات کی تشہیر کرتا ہے۔
بعد ازاں بھارت میں واقع ایرانی قونصل خانے نے تصویر شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ننھی کلی کی ایک خواہش کے اظہار پر بھرپور جواب دیا گیا۔ تل ابیب پر گلابی میزائل داغنے کی فرمائش کرنے والی اس بچی کی ویڈیو کے بعد پاسدارانِ انقلاب نے اپنا بیان جاری کردیا۔
Little shawty made a wish… and they answered loud!
After that clip of the young girl asking for a #pink missile on Tel Aviv, the IRGC dropped a whole statement in steel.#Iran #War #IRGC #TelAviv pic.twitter.com/LRhgmZAT1I
— Consulate General of the I.R. Iran in Mumbai (@IRANinMumbai) April 6, 2026
تاحال یہ واضح نہیں کہ تصویر کب لی گئی تھی یا میزائل کو کب استعمال کیا گیا؟ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اور دلچسپی کا مرکز بننے والی گلابی میزائل کی تصویر نے نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ پاسدارانِ انقلاب نے کس میزائل کو گلابی رنگ دیا اور بچی کی شناخت پر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








