ہوشیار ہو جائیں ورنہ پھنس جاؤ گے! سوشل میڈیا پر کمائی کا وعدہ! در حقیقت اغوا کا خوفناک کھیل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پنجاب میں پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے ایک یونیورسٹی کی طالبہ کو آن لائن پیسے کمانے کے بہانے اغوا کیا گیا ۔اغوا کا واقعہ واقعہ تین دن قبل پیش آیا۔

ضلع پولیس آفیسر (ڈی پی او) عثمان ٹیپو کے مطابق طالبہ گھر سے یونیورسٹی جانے نکلی لیکن کچھ دیر بعد اس کا فون بند ہو گیا اور وہ کیمپس نہیں پہنچی۔

حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے طالبہ کو آن لائن کمائی کے جھانسے میں لایا اور پھر اغوا کر لیا تاہم پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اغوا کار خاتون کو سیالکوٹ سے گرفتار کیا اور 19 سالہ طالبہ کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔

گزشتہ ہفتے منگا منڈی میں بھی دو نابالغ بہنیں اسکول جاتے وقت مبینہ طور پر اغوا ہوئی تھیں۔ والدین کے مطابق نجی سیکیورٹی کیمرے میں لڑکیاں اسکول یونیفارم میں چلتی ہوئی نظر آئیں لیکن اچانک غائب ہو گئیں۔

اس سے قبل لاہور کے شادباغ سے 22 سالہ خاتون کو تین ہفتے پہلے اغوا کیا گیا تھا اور بعد میں گجرانوالہ کے امین آباد میں بے ہوش حالت میں پایا گیا۔ تحقیقات کے مطابق اسے طاقتور نشہ آور انجکشن دیا گیا اور سنسان سڑک پر چھوڑ دیا گیا تھا۔

Related Posts