ظلم اور جہالت کی انتہا، لاہور کے نواحی علاقے فیروز والا میں جہیز کم ملنے پر ساس سسر نے پٹرول چھڑک کر مبینہ طور پر بہو کو آگ لگا دی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حیدر روڈ فیروز والا کی رہائشی ثناء کی سات ماہ قبل مصطفیٰ سے شادی ہوئی تھی، آگ لگنے سے ثناء کا 70 فیصد جسم جھلس گیا، لڑکی کو زخمی حالت میں میو ہسپتال منتقل کیا گیا، حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ساس کے ہاتھوں بہو قتل کیس میں تفتیش کا دائرہ وسیع، مزید گرفتاریاں، سنسنی خیز انکشافات
دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ بہو کو ظالمانہ طریقے سے آگ لگانے کے بعد درندہ صفت ساس اور سسر فرار جبکہ جھلسی ہوئی بہو کی چیخ و پکار پر لوگ اکٹھا ہو گئے، اہل علاقہ نے ریسکیو اور پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








