چوبیس گھنٹوں سے برفباری جاری، کاغان ویلی میں حالات سنگین، دہائیوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

ملک کے پہاڑی سیاحتی علاقوں شوگراں، کاغان اور ناران میں رات سے ہونے والی شدید برفباری کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

مسلسل برفباری کے باعث وادی کاغان، وادی سرن اور کونش ویلی میں حالات سنگین صورت اختیار کر گئے ہیں، جبکہ وادی کاغان میں ہونے والی برفباری نے گزشتہ دو دہائیوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

شدید سردی کے باعث ہائپوتھرمیا کا خطرہ بڑھ گیا، یہ کیا ہے اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

 شوگراں میں برف کی تہہ چار فٹ تک جا پہنچی ہے، جبکہ کاغان بازار میں تین فٹ سے زائد برف جمع ہو چکی ہے۔ خراب موسمی صورتحال کے پیشِ نظر وادی کاغان میں سیاحوں کے داخلے پر ایک بار پھر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اور پولیس نے عوام کو برفباری والے علاقوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

مانسہرہ پولیس نے دکھایا بہادری کا عملی مظاہرہ! شدید برفباری میں پھنسے 150 سیاحوں کو بچالیا

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی مشینری شوگراں اور کاغان کو ملانے والی سڑکوں سے برف ہٹانے کے کام میں مصروف ہے، جبکہ شہریوں کو سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

برفباری کے نتیجے میں کاغان بازار میں ایک ہوٹل کی چھت گر گئی، تاہم ہوٹل خالی ہونے کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

Related Posts