پاکستانی اداکارہ سوہائے علی ابڑو کی نومولود بیٹی کی والد کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
سوہائے علی ابڑو نے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری سے دوری اختیار کی ہوئی ہے اور وہ اپنی نجی معلومات کو شیئر کرنے میں بہت محتاط رہتی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر کو جنم دن کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی بچی اور والد کی مختلف وڈیوز شیئر کی ہیں۔
سوہائے علی ابڑو نے لکھا کہ ’کول ڈیڈی کو ہیپی برتھ ڈے‘ ہماری زندگی نے ایک میٹھی اور حقیقی خوشی کو پالیا ہے، ماں اور بیٹی کو تم سے بہت محبت ہے۔
اداکارہ کی طرف سے پوسٹ شیئر کرنے پر ان کے مداحوں کی طرف سے بچی کی مبارکباد کا تانتا بندھ گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








