وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے استنبول خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ استقلال اسٹریٹ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہے۔
I have learnt with deep anguish about the explosion at popular Istiklal avenue in the heart of Istanbul. Govt & people of Pakistan express deepest condolences to the brotherly people of Turkiye at the loss of precious lives & send prayers for the speedy recovery of the injured.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 13, 2022
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں، پاکستان ترکیہ کےعوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، ہر طرح کی دہشت گردی قابل مذمت ہے۔
وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چئیرپرسن بلاول بھٹو نے کہا کہ “آج استنبول کے مشہور تکسیم اسکوائر میں ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرا دکھ ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہم اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں اور سوگوار خاندانوں اور ترکیہ کے برادر لوگوں سے دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔
Deeply saddened at precious loss of life in explosion at the iconic Taksim square in Istanbul, today. We stand in complete solidarity with our Turkish brethren in this hour of grief and offer our sincerest condolences to the bereaved families & brotherly people of Turkiye
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 13, 2022
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے شریک چئیرپرسن اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے استنبول بم دھماکے کی مذمت اور حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
آصف زرداری نے دھماکے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ دنیا کو دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ معصوم انسانوں پر حملے کرنے والے ناقابل معافی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








