ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ وماڈل راکھی ساونت نے کہا ہے کہ میں نے عادل کی وجہ سے اسلام قبول کیا تھا لیکن اُس نے مجھے دھوکہ دیا۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو کو دیتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ ہر مسلمان لڑکے اور لڑکی کو کہوں گی کہ جمعے کے علاوہ بھی نماز پابندی سے ادا کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عادل کی وجہ سے اسلام قبول کیا تھا۔ اس نے مجھے دھوکا دیا لیکن میں اسلام نہیں چھوڑ سکتی۔ عادل کو نماز کیلئے کھینچ کر لاتی تھی اور بولتی تھی نماز پڑھ لو ورنہ شیطان پکڑ لےگا۔ عادل جمعے کے علاوہ کوئی نماز نہیں پڑھتا تھا۔
عورت کو خوش رہنے کیلئے مرد کے ساتھ کی ضرورت نہیں، سجل علی
راکھی ساونت نے بتایا کہ انہوں نے یوٹیوب سے دیکھ کر نماز پڑھنا سیکھی ہے بعدازاں اداکارہ نے دکھی افراد کو تہجد کی نماز پڑھنے کی بھی تلقین کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








