الیکشن کمیشن آئینی ادارہ، ایوانِ صدر ایوانِ سازش ہے۔ مریم اورنگزیب

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان ایبسولوٹلی فراڈ، صبح و شام جھوٹ بولتے ہیں۔ مریم اورنگزیب
عمران خان ایبسولوٹلی فراڈ، صبح و شام جھوٹ بولتے ہیں۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے جبکہ صدرڈاکٹر عارف علوی کی موجودگی میں ایوانِ صدر ایوانِ سازش بن چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم عمران خان کی ٹائیگر فورس نہیں بننے دیں گے۔ الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کے 85 شہری ایرانی سرحد عبور کرنے پر ملک بدر

بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال کر غیر آئینی طور پر الیکشن کی تاریخ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آئین شکنی کی گئی تو آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر آئین کو ٹھوکر مار دی تو صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی صدر نہیں رہیں گے۔ عارف علوی صدر بنیں، عمران خان کی کٹھ پتلی نہ بنیں۔ آپ کی وفاداری آئین سے ہونی چاہئے۔

وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عارف علوی قومی اسمبلی تحلیل کرکے پہلے ہی آئین توڑ چکے ہیں۔ سپریم کورٹ کی تشریح کے مطابق صدر کا عہدہ علامتی ہے۔

مریم اورنگزیب نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے مطابق کسی ایک سیاسی جماعت کے ساتھ ساز باز صدر کے منصب اور حلف کی خلاف ورزی ہے۔

 

Related Posts