پاکستان کے 85 شہری غیر قانونی طور پر ایرانی سرحد عبور کرنے پر ملک بدر

تازہ ترین

تازہ ترین

تہران: ایران نے ضلع چاغی کے قریب پاک ایران سرحد میر جاوہ تفتان سے مزید 85 پاکستانی شہریوں کو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے پر ڈی پورٹ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 38، بلوچستان کے 34، سندھ کے 9 جبکہ خیبر پختونخوا کے 4 شہریوں کو ملک بدر کیا جو پاکستانی سکیورٹی فورسز کی حراست میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

گائے کا گوشت کھاتا ہوں، بی جے پی کو مسئلہ نہیں۔ارنسٹ مووری

ایرانی حکام نے پاکستان کے 85 شہریوں کو لیویز فورس کے حوالے کردیا۔ ابتدائی تفتیش سے یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ پاکستان کے غیر قانونی طور پر ملک چھوڑنے والے شہری حالات سے تنگ تھے۔

بہتر مستقبل کی تلاش کیلئے غیر قانونی طور پر یورپی ممالک اور ترکیہ کا رخ کرنے کیلئے ایران کا استعمال کرنے کی خواہش رکھنے والے پاکستانی شہری ایران کے مختلف شہروں سے حراست میں لیے گئے۔

گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کیلئے ایف آئی اے حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت سمیت مختلف ترقی پذیر ممالک کے شہری معاشی حالات کے باعث غیر قانونی اقدامات اٹھاتے ہیں۔

تاہم تمام ہی شہری معاشی حالات کے باعث غیر قانونی طور پر سرحد عبور نہیں کرتے بلکہ بعض شہری دیگر ممالک میں پناہ حاصل کرنے، بہتر سہولیات کی فراہمی اور اپنے عزیز و اقارب سے ملاقات کیلئے بھی دستاویزات کے بغیر سرحد عبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Related Posts