یورپی ملک ہالینڈ نے اپنے شہریت کے قوانین میں ایک اہم تبدیلی کرتے ہوئے غیر ملکی شہریوں کے لیے 10 سال کی رہائش کی شرط ختم کر دی ہے جو کہ شہریت حاصل کرنے کی راہ میں ایک بڑی آسانی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈچ حکومت نے دوہری شہریت سے متعلق موجودہ قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں کی لیکن غیر ملکی شہریوں کے لیے شہریت کے حصول میں آسانی پیدا کر دی ہے۔ نئے قوانین کے تحت اب شہری بننے کے لیے 10 سال تک ملک میں رہنے کی ضرورت نہیں رہی تاہم موجودہ قوانین کے مطابق جو لوگ ہالینڈ کی شہریت حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں اپنی دوسری قومیت ترک کرنی ہوگی۔
نیدرلینڈز اور آسٹریا اب بھی وہ واحد یورپی یونین کے ممالک ہیں جہاں نئے شہریوں کو دوہری شہریت کی اجازت نہیں ہے۔ اس کے برعکس جرمنی نے حال ہی میں ایسا قانون منظور کیا ہے جس کے تحت شہری اپنی اصل قومیت برقرار رکھ سکتے ہیں۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اصل میں ڈچ شہریوں کے لیے ایک سے زیادہ پاسپورٹ رکھنے کی اجازت دینا امتیازی سلوک کے زمرے میں آتا ہے کیونکہ نئے شہری اس سہولت سے محروم رہیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








