راولپنڈی میں پولیس کو ایک حیران کن معاملے سے سامنا ہوا ہے جہاں ایک لاپتہ 11 سالہ لڑکے کے اغوا کا مقدمہ جنات کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سراقہ السیف نامی یہ لڑکا 21 جنوری کو گھر سے نکلا اور واپس نہیں آیا۔ والد نے 25 جنوری کو تھانہ ٹیکسلا میں یہ مقدمہ درج کروایا۔
مقدمے میں مدعی نے موقف اختیار کیا کہ اس کا بیٹا کئی بار جنات کے ہاتھوں اغوا ہو چکا ہے مگر ہر بار کچھ وقت بعد واپس آ جاتا تھا تاہم اس بار کئی دن گزرنے کے باوجود سراقہ السیف واپس نہیں آیا جس پر والد نے الزام لگایا کہ اسے جنات نے اغوا کر کے اپنے ساتھ لے لیا ہے۔
یہ واقعہ پاکستان میں عجیب نوعیت کا دوسرا کیس ہے کیونکہ کچھ عرصہ پہلے لاہور میں ایک شادی شدہ خاتون کے لاپتہ ہونے کے بعد بھی والدہ نے اپنی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ جنات کے خلاف درج کرایا تھا جو بعد میں عدالت تک پہنچا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








