پاکستان میں اب ڈاکٹر بننا ہوا آسان! پی ایم ڈی سی نے میرٹ کی شرائط نرم کر دی

تازہ ترین

تازہ ترین

Punjab govt medical colleges release second merit list

پاکستان میں پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں میں کمی کے بعد پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے عارضی طور پر میرٹ کی شرائط کو نرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ خالی نشستیں پر کی جا سکیں اور اس دوران داخلے شفاف اور میرٹ پر مبنی رہیں۔

لاہور اور ملک کے دیگر حصوں میں کئی نشستیں کم داخلوں کی وجہ سے خالی رہ گئی تھیں۔ اس مسئلے کے حل کے لیے پی ایم ڈی سی نے داخلہ پالیسی میں اہم تبدیلی کی ہے۔

فیصلے کے مطابق ایم بی بی ایس کے لیے میرٹ کی حد 55 فیصد سے کم کر کے 52 فیصد کر دی گئی ہے جبکہ بی ڈی ایس کے لیے میرٹ 50 فیصد سے کم کرکے 47 فیصد کر دی گئی ہے۔ اس تبدیلی سے متعلق سرکاری نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق یہ میرٹ میں کمی صرف خالی نشستوں کے لیے ہے اور عارضی اقدام ہے اسے مستقل پالیسی کے طور پر اپنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی فیس میں کمی پر غور کریں۔ تمام داخلے اب بھی میرٹ اور شفافیت پر مبنی ہوں گے اور داخلہ عمل کی سخت نگرانی یقینی بنائی جائے گی۔

Related Posts