ملک میں آئندہ پندرہ دنوں میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق 16 اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 6 روپے 10 پیسے کم ہو سکتی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 97 پیسے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 64 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
پیٹرولیم انڈسٹری نے اپنی رپورٹس مکمل کرکے اوگرا کو بھیج دی ہیں۔ اوگرا آج شام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کے ذریعے وزارت خزانہ کو بھیجے گا۔
وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کل پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی منظوری دے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








