بھارتی ریاست آندھراپردیش کے علاقے کدری ٹاؤن میں ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جس نے پورے علاقے کو صدمے میں ڈال دیا۔
اطلاعات کے مطابق نظام ولی کالونی میں رہنے والی شیخ قاسم بی نامی بزرگ خاتون کو ان کے اپنے بیٹے بابا فخرالدین نے جائیداد کے جھگڑے کے دوران طیش میں آ کر قتل کر دیا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ماں اور بیٹے کے درمیان جائیداد کی تقسیم پر تلخ کلامی ہوئی جو بڑھتے بڑھتے پُرتشدد شکل اختیار کر گئی۔ فخرالدین نے غصے میں آ کر اپنی ماں پر حملہ کیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا اور ملزم بیٹے کو گرفتار کر لیا۔
اہل محلہ کا کہنا ہے کہ متقولہ ایک نیک دل اور نرم گو خاتون تھیں جو ہر ایک سے خلوص سے پیش آتی تھیں۔ ان کی المناک موت نے پورے محلے کو سوگوار کر دیا ہے۔
یہ واقعہ معاشرتی بے حسی اور جائیداد جیسے دنیاوی مفادات کے لیے رشتوں کی قربانی پر ایک کڑوا سوالیہ نشان چھوڑ گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








