محکمہ سندھ یونیورسٹیز اور بورڈز نے تعلیمی سال 2026 سے نویں سے بارہویں جماعت تک کے لیے نیا گریڈنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔نئے نظام کے تحت طلبہ کے نتائج نمبروں یا فیصد کی بجائے گریڈز کی بنیاد پر جاری کیے جائیں گے۔
محکمہ کے مطابق نئے نظام کے تحت کل نمبرز اور پرسنٹیج کے بجائے گریڈز کی بنیاد پر نتائج جاری کیے جائیں گے پاسنگ مارکس میں بھی تبدیلی کرتے ہوئے انہیں 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کر دیا گیا ہے۔
نئے گریڈنگ سسٹم کے مطابق؛
50 سے 59 فیصد نمبر حاصل کرنے والوں کو ڈی گریڈ
60 سے 69 فیصد پر سی گریڈ
70 سے 74 فیصد پر بی گریڈ
75 سے 79 فیصد پر بی پلس
80 سے 84 فیصد پر بھی بی پلس
85 سے 89 فیصد پر اے گریڈ
90 سے 94 فیصد پر اے پلس
95 سے 100 فیصد نمبر لینے والے طلبہ کو اے پلس دیا جائے گا
محکمہ کے مطابق یہ نیا سسٹم بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے جس سے طلبہ کی کارکردگی کو بہتر اور منصفانہ طریقے سے جانچنا ممکن ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








