کیا اکیلے دیکھنے کی ہمت کرسکتے ہیں؟ ہیلووین پر نیٹ فلیکس کی خوفناک ترین فلمیں

تازہ ترین

تازہ ترین

Best horror movies on Netflix for Halloween
ONLINE

ہیلووین کے موقع پر نیٹ فلیکس پر کئی خوفناک فلمیں شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ ان فلموں میں نہ صرف دہشت اور سنسنی خیز کہانیاں شامل ہیں بلکہ ان کے مناظر اور پس منظر بھی ناظرین کو خوف کے ایک منفرد جہان میں لے جاتے ہیں۔

2025 اور اس سے پہلے ریلیز ہونے والی کئی ہارر فلموں نے شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔ ان میں کہانی، ہدایت کاری، اور اداکاری کے ساتھ ساتھ نفسیاتی خوف اور غیر متوقع موڑ انہیں مزید دلچسپ بناتے ہیں۔

The Elixir Review

ان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم دی الکسیر ہے، جس میں انڈونیشیا کے ایک گاؤں کی کہانی دکھائی گئی ہے جہاں ایک بوڑھا شخص اپنی جوانی واپس پانے کے لیے جڑی بوٹیوں سے دوا تیار کرتا ہے، مگر یہ دوا مردوں کو زندہ کر دیتی ہے اور پورا گاؤں خوفناک زومبیوں کی گرفت میں آجاتا ہے۔

Creep 2

اسی طرح فلم کریپ 2 میں ایک خاتون فوٹوگرافر ایک پراسرار شخص سے ملتی ہے جو خود کو قاتل کہتا ہے۔ سچ اور جھوٹ کے درمیان نفسیاتی خوف پر مبنی یہ کہانی ناظرین کو آخری لمحے تک تجسس میں مبتلا رکھتی ہے۔

Cobweb

ایک اور مشہور فلم کوب ویب ہے جس میں ایک کم عمر لڑکا اپنے گھر کی دیواروں سے آنے والی پراسرار آوازوں سے خوفزدہ رہتا ہے۔ ان آوازوں کے تعاقب میں اسے اپنے والدین کے بارے میں ایک ہولناک راز کا پتہ چلتا ہے، جو فلم کے اختتام پر ایک چونکا دینے والا موڑ اختیار کرتا ہے۔

Apostle

فلم اپاسل میں ایک شخص اپنی بہن کو بچانے کے لیے ایک دور دراز جزیرے پر پہنچتا ہے، جہاں ایک مذہبی فرقہ ایک دیوی کی خون آلود عبادت کرتا ہے۔ انسانی قربانیوں پر مبنی یہ فلم مذہب، جنون، اور عقیدے کے خوفناک پہلوؤں کو نمایاں کرتی ہے۔

Deadstream

اس فہرست میں شامل ایک اور فلم ڈیڈ اسٹریم ہے جس میں ایک مشہور آن لائن شخصیت اپنی کھوئی ہوئی شہرت واپس پانے کے لیے ایک آسیب زدہ مکان سے براہِ راست نشریات شروع کرتا ہے لیکن جلد ہی اسے احساس ہوتا ہے کہ وہ محض ایک افواہ نہیں بلکہ حقیقی بدروحوں کے نرغے میں پھنس چکا ہے۔

Related Posts