جنسی ہراسانی پر کوئی سمجھوتا نہیں! بادشاہ چارلس نے بھائی شہزادہ اینڈریو کے شاہی اعزازات ختم کر دیے

تازہ ترین

تازہ ترین

King Charles ousts brother Prince Andrew, ends his royal privileges
ONLINE

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم نے اپنے بھائی شہزادہ اینڈریو سے تمام شاہی خطابات، اعزازات اور مراعات واپس لے کر ایک غیر معمولی اور تاریخی قدم اٹھایا ہے۔

یہ فیصلہ بڑھتے ہوئے جنسی ہراسانی کے حوالے سے عوامی دباؤ اور اُن تنازعات کے بعد سامنے آیا ہے جو شہزادہ اینڈریو کے سزا یافتہ مجرم جیفری ایپسٹین سے تعلقات کے باعث برسوں سے زیرِ بحث تھے۔

بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آج بادشاہ معظم نے شہزادہ اینڈریو کے تمام خطابات، اعزازات اور شاہی حیثیت ختم کرنے کے باضابطہ عمل کا آغاز کر دیا ہے۔

اس اعلان کے مطابق شہزادہ اینڈریو اب پرنس اینڈریو یا ہز رائل ہائی نیس کے لقب سے نہیں جانے جائیں گے بلکہ ان کا نیا نام اینڈریو ماؤنٹ بیٹن وِنڈسر ہوگا۔ مزید برآں، انہیں ونڈسر کے نزدیک واقع رائل لاج سے بے دخل کر دیا گیا ہے، جو ان کی سرکاری رہائش گاہ تھی۔

شاہی محل کے ترجمان کے مطابق اینڈریو کو لیز کی قانونی مدت ختم ہونے کے بعد متبادل نجی رہائش گاہ اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اگرچہ شہزادہ اینڈریو ان الزامات کی تردید کرتے ہیں تاہم ان کے خلاف عوامی اعتماد کو بحال رکھنے کے لیے یہ کارروائیاں ناگزیر سمجھی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ شہزادہ اینڈریو کے جیفری ایپسٹین سے تعلقات نے طویل عرصے سے ان کی ساکھ کو متاثر کیا ہے۔ ایپسٹین کے جرائم سامنے آنے کے بعد ان کے کردار اور فیصلوں پر سوالات اٹھائے گئے، خاص طور پر ایک متاثرہ خاتون کے الزامات کے بعد، جنہیں اینڈریو نے ہمیشہ مسترد کیا۔

بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کی جانب سے جاری ایک اور بیان میں کہا گیا کہ بادشاہ اور ملکہ کی ہمدردیاں ہمیشہ سے اور ہمیشہ رہیں گی اُن تمام متاثرین کے ساتھ جنہیں کسی بھی قسم کے استحصال یا بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا۔

شاہی ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ نہایت غیر معمولی ہے کیونکہ برطانوی شاہی خاندان میں کسی سینئر رکن بالخصوص بادشاہ کے حقیقی بھائی کو اس طرح کے عوامی تادیبی اقدام کا سامنا شاذ و نادر ہی کرنا پڑتا ہے۔

Related Posts