خبردار! ان اداروں کی ڈگری تسلیم نہیں ہوگی؛ جعلی نرسنگ کالجز کی تفصیل جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل (پی این ایم سی) نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر 38 جعلی نرسنگ کالجز کی فہرست شائع کی ہے۔ اس فہرست میں اسلام آباد کے 5، پنجاب کے 25، سندھ کے 5 اور خیبرپختونخوا کے 2 اداروں کے نام شامل ہیں۔

کونسل نے طلبہ اور والدین کے لیے ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ اور جعلی اداروں سے حاصل کی گئی ڈگریوں کو کسی بھی صورت میں تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق صدر پاکستان نے نرسنگ کونسل کی تشکیل نو کے لیے ایک آرڈیننس جاری کیا ہے جس کی وجہ سے کالجوں کی رجسٹریشن اور معائنہ کا عمل رکا ہوا ہے۔

دوسری جانب ملک میں تربیت یافتہ نرسوں کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ اگرچہ نرسنگ کونسل کے ساتھ 755 ادارے رجسٹرڈ ہیں لیکن حکام کا کہنا ہے کہ یہ ادارے مطلوبہ تعداد اور معیار کے مطابق نرسیں تیار نہیں کررہے۔

پی این ایم سی نے اپنی ویب سائٹ پر درج ذیل جعلی اداروں کے نام شائع کیے ہیں

اسلام آباد

کیپیٹل کالج آف نرسنگ اینڈ میڈیکل ہیلتھ

ایڈورڈ کالج آف نرسنگ

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ماڈرن لینگویجز اینڈ سائنسز

دی انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز

یونیک ٹیکنیکل اینڈ پروفیشنل کالج

یہ ادارے غیر مجاز کونسلوں سے الحاق کی وجہ سے جعلی قرار دیے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا

مردان کالج آف نرسنگ

دی آربیٹ کالج آف نرسنگ اینڈ ایلائیڈ سائنسز، صوابی

سندھ

امان انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز اینڈ نرسنگ (کراچی)

میڈیا ایڈ اسکول آف نرسنگ (کراچی)

پرے انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز (کراچی)

حیدرآباد کالج آف نرسنگ (حیدرآباد)

کائنات انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ، خیرپور

پنجاب

مڈ کیئر کالج آف نرسنگ (اٹک)

ہلال نرسنگ اینڈ مڈوائفری اسکول (فیصل آباد)

پروفیشنل اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ (فیصل آباد)

پروفیشنل کالج آف نرسنگ (گوجرانوالہ)

پنجاب نرسنگ اکیڈمی (جھنگ)

بوسٹن انٹرنیشنل کالج آف نرسنگ (لاہور)

محمدن کالج آف نرسنگ (لاہور)

قائداعظم انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (لاہور)

بریلینٹ انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (راولپنڈی)

سٹی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (راولپنڈی)

ای ڈی یو زون ایجوکیشن آف نالج (راولپنڈی)

فلاحی انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ ایلائیڈ ہیلتھ سائنسز (راولپنڈی)

انسٹی ٹیوٹ آف پروفیشنل اینڈ ٹیکنیکل اسٹڈیز (راولپنڈی)

مرحا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (راولپنڈی)

پرل انسٹی ٹیوٹ (راولپنڈی)

سدوزئی انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ ایلائیڈ ہیلتھ سائنسز (راولپنڈی)

سیویئر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (راولپنڈی)

بیسٹ کالج آف نرسنگ اینڈ مڈوائفری (ساہیوال)

پاک انٹرنیشنل کالج آف نرسنگ (ساہیوال)

کنگ عبداللہ کالج آف نرسنگ (سرگودھا)

اقرا کالج آف نرسنگ (سیالکوٹ)

مدر اینڈ چائلڈ ہوم کالج آف نرسنگ (سیالکوٹ)

ذرائع کے مطابق نرسنگ کونسل کی بار بار ہدایات اور عوامی نوٹسز کے باوجود ان میں سے کئی کالجز نے داخلے جاری رکھے ہیں اور ضابطوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے۔

Related Posts