بھارت کی ریاست راجستھان کے شہر اودھے پور میں ایک غیرمعمولی اور سنسنی خیز واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ایک چیتا اچانک ایک گھر میں گھس آیا۔
واقعے کی سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ گھر کی خاتون نے نہ صرف حواس برقرار رکھے بلکہ پورے حوصلے سے چیتے کو قابو میں لے کر اسے رسی سے باندھ دیا بعد ازاں خاتون نے فوری طور پر محکمہ جنگلات کو اطلاع دی جنہوں نے آ کر چیتے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
واقعے کی ویڈیو اور تفصیلات سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں اور صارفین جہاں خاتون کی بہادری کو سراہ رہے ہیں وہیں طنزیہ انداز میں یہ سوال بھی اُٹھا رہے ہیں کہ اگر چیتے کا یہ حال ہے تو اُس کے شوہر کی کیا حالت ہوتی ہوگی؟
مقامی ذرائع کے مطابق چیتا قریبی جنگل یا پہاڑی علاقے سے آبادی کی طرف آ نکلا تھا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے جانور کو بحفاظت جنگل منتقل کردیا۔
سوشل میڈیا پر اس واقعے پر مزاحیہ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ اس عورت کو نیشنل جیوگرافک میں جاب ملنی چاہیے جبکہ جبکہ ایک اور نے کہا کہ اگر بیوی سے پنگا لیا تو چیتے والا حال ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








