سوشل انفلوئنسر سے آگے کا سفر، حنظلہ لاشاری کی شوبز میں دھماکے دار انٹری

تازہ ترین

تازہ ترین

حنظلہ لاشاری، فوٹو یوٹیوب

پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر حنظلہ لاشاری نے اپنے فالوورز کے لیے ایک نئی خوشخبری سنائی ہے۔

انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ رہے ہیں۔ انسٹاگرام پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں حنظلہ نے بتایا کہ وہ معروف ہدایتکار و پروڈیوسر فہیم برنی کے نئے ڈرامے فاصلے میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

حنظلہ لاشاری نے کہا کہ یہ ان کے لیے ایک نیا اور دلچسپ تجربہ ہوگا، اور وہ امید کرتے ہیں کہ مداح انہیں اداکار کے روپ میں بھی پسند کریں گے۔

انہوں نے اس موقع پر فہیم برنی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں اس بڑے پراجیکٹ کا حصہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق، فاصلے ایک رومینٹک اور جذباتی کہانی پر مبنی ڈرامہ سیریل ہوگی جس کی شوٹنگ جلد ہی کراچی میں شروع ہونے والی ہے۔

Related Posts