ڈھاکہ ایئرپورٹ میں آگ بھڑک اٹھی، پروازیں فوری طور پر منسوخ

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو سیکشن میں ہفتہ کے روز آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث تمام پروازیں معطل کر دی گئیں۔

یہ خبر مقامی اخبار دی ڈیلی اسٹار نے دی۔ ڈھاکہ کے فائر سروس اینڈ سول ڈیفنس میڈیا سیل کے افسر طلحہ بن زاسِم کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے 36 فائر فائٹنگ یونٹس کام کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے تمام طیارے محفوظ ہیں۔ جیسے جیسے صورتحال واضح ہوگی، مزید اپ ڈیٹس فراہم کی جائیں گی۔

رائٹرز کے مطابق اس خبر کی آزادانہ طور پر فوری تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ ایئرپورٹ انتظامیہ نے اس بارے میں تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

Related Posts