اداکارہ حرا سومرو نے ایک پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ناران میں جنات کی موجودگی کوئی افسانہ نہیں بلکہ ان کے مطابق یہ ایک حقیقی تجربہ ہے۔
گفتگو کے دوران میزبان کے سوال پر حرا سومرو نے قسم کھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ناران میں جنات ضرور ہیں، میرا پورا یقین ہے، وہ علاقہ واقعی بھاری ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ اگر کبھی کسی کو ناران کے کسی ہوٹل میں کوئی عجیب یا غیر معمولی چیز محسوس ہو تو وہ غلط نہیں۔ “میں خود ناران کے ایک ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھی، وہاں دروازہ بار بار خودبخود کھل اور بند ہو رہا تھا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ناران کے زیادہ تر ہوٹلوں میں پنکھے نہیں ہوتے، اس لیے ہر آواز واضح سنائی دیتی ہے۔ “دو مرتبہ میرے واش روم میں فلیش ہوا اور آواز صاف سنائی دی، حالانکہ وہاں کوئی نہیں تھا۔”
حرا سومرو کے اس دعوے نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، کچھ لوگ ان کے تجربے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، جب کہ دیگر اسے محض وہم یا ڈرامائی تاثر قرار دے رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








