نئی دہلی: 1989 کی بالی ووڈ فلم میں نے پیار کیا میں ہیروئن کے طور پر جلوہ گر ہونے والی بھارتی اداکارہ بھاگیشری نے کہا ہے کہ میں کسی بھی نئے پراجیکٹ کیلئے سلمان خان کے ساتھ اداکاری کیلئے پر عزم ہوں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ بھاگیشری نے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے دوبارہ سلمان خان کے ہمراہ اداکاری کا موقع ملا تو ضرور کروں گی جبکہ فلم انڈسٹری کو چھوڑنا کوئی آسان فیصلہ نہیں تھا، تاہم مجھے یہ کرنا پڑا۔
مجھ سے شادی کروگی؟ سلمان خان کی فلم کو 17 سال مکمل
سلمان خان کی مہمان نوازی نے میرا دل جیت لیا۔ارجمند رحیم
دبنگ سیریز کا کارٹون ورژن تیار، چلبل پانڈے کا استقبال کریں۔سلمان خان
گفتگو کے دوران 52 سالہ اداکارہ بھاگیشری نے کہا کہ مجھے بالی ووڈ چھوڑنے کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں کیونکہ میں نے شادی شدہ زندگی گزارنے کو فلم انڈسٹری پر ترجیح دی جبکہ ماضی میں ایک اداکارہ کے طور پر زندگی بسر کرنا کافی مشکل تھا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








