معروف پاکستانی اداکار عمران اشرف نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل رانجھا رانجھا کردی میں بھولا کے کردار نے اُن کی زندگی ہمیشہ کیلئے بدل دی۔
حال ہی میں عمران اشرف نے ایک پروگرام میں شرکت کی، جس میں انہوں نے مختلف سوالوں کے جوابات دیے، ایک سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ اُن کی زندگی بھولا کے کردار کے بعد مکمل طور پر بدل گئی تھی۔
عمران اشرف نے کہا کہ یہ ایک ایسا کردار تھا جس نے مجھے انڈسٹری میں پہچان دی۔
ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار عمران اشرف 1989 میں پشاور میں پیدا ہوئے، انہوں نے 2018 میں کرن اشفاق سے شادی کی تھی جس سے اُن کا ایک بیٹا بھی ہے، تاہم کرن اشفاق اور عمران اشرف کے درمیان 2022 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔
اُن کے مشہور ڈراموں میں دل لگی، میں عبدالقادر ہوں، الف اللہ اور انسان، رقص بسمل اور رانجھا رانجھا کردی ہے شامل ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








