افتخار احمد نے ایلون مسک سے اکاؤنٹ بند کرنیکی درخواست کیوں کی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے ایکس (ٹوئٹر) کے چیف ایگزیکٹو ایلون مُسک سے اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست کردی۔

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر نواز نامی ایک صارف نے افتخار احمد سے منسوب ایک بیان جاری کیا تھا جس میں لکھا تھا کہ جب بھی ہمارا بھارت کے خلاف میچ ہوتا ہے، تو ہمیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ہم گلی کے بچوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

بعدازاں افتخار احمد نے مذکورہ ٹوئٹ کا لنک اور اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اس بیان سے آگاہ کیا گیا ہے جو میں نے کبھی دیا ہی نہیں، درحقیقت کوئی بھی پروفیشنل کرکٹر ایسا نہیں کہے گا۔

افتخار احمد نے کہا کہ برائے مہربانی اس قسم کی غلط اور جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریز کریں، انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ اس اکاؤنٹ کو رپورٹ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی سی بی نے اپنی ’غلطی‘ سدھار لی، پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کا نیا پرومو جاری، عمران خان بھی شامل

انہوں نے ایکس (ٹوئٹر) کے چیف ایگزیکٹو ایلون مُسک کو بھی ٹیگ کرتے ہوئے درخواست کی کہ برائے مہربانی اس اکاؤنٹ پر پابندی لگائی جائے کیونکہ یہ اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ، بلیو ٹک کا غلط استعمال کررہے ہیں۔

دوسری جانب نواز نامی اکاؤنٹ سے مذکورہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی گئی ہے۔

Related Posts