پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ، 75فیصد حصص کیلئے بولی کا مرحلہ وار عمل شروع

تازہ ترین

تازہ ترین

پرواز
(فوٹو: آن لائن)

قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کیلئے 75فیصد حصص کی بولی آج لگائی جائے گی۔ نجکاری کمیشن نے باضابطہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بولیاں لگانے کے اوقاتِ کار وضع کردئیے، بولی کا مرحلہ وار عمل شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نجکاری کمیشن نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ   بولیاں صبح 10 بجکر 45 منٹ سے 11 بج کر 15 منٹ تک لگائی جائیں گی جبکہ سہ پہر 3 بج کر 30 منٹ پر بولیاں کھولی جائیں گی۔ بولیاں جمع ہونے کے بعد مہربند لفافے ڈبے میں رکھ دئیے جائیں گے۔

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ اجلاس میں ریفرنس قیمت طے کرے گا۔اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری ریفرنس قیمت کی منظوری دے گی، بولی کھلنے کے موقع پر ریفرنس قیمت کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا جائے گا،

نجکاری کمیشن کے مطابق بولیاں ریفرنس قیمت سے زیادہ ہوئیں تو کھلی نیلامی ہوگی، اگر بولیاں ریفرنس قیمت سے کم ہوئیں تو زیادہ بولی لگانیوالے کو ترجیح دی جائے گی۔قومی ائیر لائن کے 25 فیصد حصص حکومت اپنے پاس قیمتی اثاثے کے طر پر رکھے گی۔

دوسری جانب، کامیاب بولی دہندہ باقی 25 فیصد خریدنے یا حکومت کے پاس چھوڑنے کا مجاز ہوگا۔وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد بولی دہندگان سے موصول دستاویزات پر دستخط ہوں گے اس کے بعد نجکاری کمیشن 90 روز میں قانونی کارروائی کی تکمیل کرے گا۔

اس وقت بولی کے عمل کو ٹی وی نیٹ ورکس پر براہِ راست نشر کیا جارہا ہے۔ مشیر برائے نجکاری محمد علی بولی کے اختتام پر پریس کانفرنس میں حقائق عوام کے سامنے رکھیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کے تحت قومی ائیر لائن کی نجکاری کی ہدایت کی تھی۔

Related Posts