وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 9مئی حملہ کیس سمیت 5مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ار اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری روکنے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے خلاف 9مئی اور دیگر 5کیسز کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔ عمران خان اور بشریی بیب ی کی جانب سے شمسہ کیانی ایڈووکیٹ کیس کی پیروی کیلئے حاضر ہوئیں۔
تاہم بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہ دئیے جانے کا سبب بن گئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے 9مئی سمیت دیگر 5 مقدمات میں 27 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی آئندہ سماعت میں عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہوں۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی، جعلی رسیدیں اور اقدامِ قتل سمیت دیگر مقدمات درج ہیں جبکہ بشریٰ بی بی جعلی رسیدیں جمع کروانے کے الزام پر مقدمے کا سامنا کر رہی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








