سنگاپور ایئرلائنز نے اپنے ملازمین کے لیے شاندار منافع شیئرنگ بونس کا اعلان کیا ہے جس کے تحت انہیں تقریباً 7 ماہ سے زائد تنخواہ کے برابر ادائیگی کی جائے گی تاہم یہ پچھلے سال کے مقابلے میں کچھ کم ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمپنی نے حالیہ مالی نتائج کے بعد یہ بونس دینے کا فیصلہ کیا جس کے تحت ملازمین کو تقریباً 7.45 ماہ کی اضافی تنخواہ دی جائے گی۔ گزشتہ سال یہی بونس 7.94 ماہ کے برابر تھا یعنی اس بار معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق کمپنی کی یہ ادائیگی اس کے مستقل منافع شیئرنگ فارمولے کا حصہ ہے جو طویل عرصے سے ملازمین کی یونینز کے ساتھ طے شدہ ہے اور اسے ملازمین کی کارکردگی اور کمپنی کی مضبوط مالی پوزیشن کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
کمپنی نے حالیہ مالی سال میں مضبوط منافع حاصل کیا جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا تاہم ماہرین کے مطابق اس بار منافع میں معمولی کمی اور مارکیٹ کی غیر یقینی صورتحال کے باعث بونس بھی کچھ کم رہا۔
یہ رجحان اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اگرچہ ایئرلائن کی کارکردگی اب بھی مستحکم ہے لیکن عالمی معاشی دباؤ اور ایوی ایشن سیکٹر کی بدلتی صورتحال کے اثرات بھی سامنے آ رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








