سونے کی قیمت میں گزشتہ کئی روز سے جاری ہزاروں روپے کے اضافے کے بعد بڑی کمی ہوئی ہے جس سے سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 83ہزار کی سطح پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت کم ہوگئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 300روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے جس سے سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 100روپے ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا سونے کی قیمت کے متعلق مزید کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 971 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے 10 گرام سونا 2 لاکھ 42 ہزار 713روپے کی سطح پر آگیا۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کمی آئی ہے جس سے سونے کی قیمت 2 ہزار 734 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز روز سونے کی قیمت میں فی تولہ 2 ہزار روپے کا ہوش ربا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 85 ہزار 400روپے فی تولہ تک جا پہنچی جو تاریخ میں بلند ترین سطح پر تھی۔۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 714روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 44 ہزار 684روپے تک جا پہنچی۔ عالمی سطح پر بھی سونا مہنگا ہوا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








