کوٹری میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، شوہر اور 2 بہنوئی ملوث نکلے

تازہ ترین

تازہ ترین

اجتماعی زیادتی
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: سندھ کے شہر کوٹری میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے معاملے میں شوہر اور 2 بہنوئی ملوث نکلے، خاتون نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ضلع جامشورو کے شہر کوٹری میں 22 سالہ خاتون سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی ہوئی۔ متعلقہ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ خاتون نے کچھ عرصہ قبل اپنی پسند سے شادی کی تھی۔

ایس ایس پی کے بیان کے مطابق خاتون کی شادی کے کچھ ہی عرصے بعد میاں بیوی کے مابین اختلافات ہوگئے۔ ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث مسائل پیش آئے۔ خاتون نے عدالت کے ذریعے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کٹوائی۔

بیان کے مطابق عدالت کے ذریعے کٹوائی گئی ایف آئی آر ڈیڑھ ماہ پرانی ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں متاثرہ خاتون کے شوہر اور اس کے 2 بہنوئیوں کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کرتےہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی 3 ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ متاثرہ خاتون کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل لیٹر جاری کردیا گیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Posts