سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان! جانیں 27 اکتوبر کے تازہ ترین ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

ملک بھر کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں پیر کے روز سونے کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 30 ہزار 362 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج مقامی مارکیٹ میں فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت میں 3 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 30 ہزار 362 روپے جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 829 روپے کمی سے 3 لاکھ 68 ہزار 966 روپے کی سطح پر آگئی۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق 22 قیراط سونے کی قیمت فی 10 گرام 2,593 روپے کم ہو کر 338,031 روپے ہو گئی ہے۔

ملک کی مقامی منڈی میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا، آج ایک تولہ چاندی 27 روپے کمی سے 5 ہزار 97 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 24 روپے کی کمی سے 4 ہزار 369 روپے کی ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا 33 ڈالر کمی سے 4 ہزار 80 ڈالر جبکہ فی اونس چاندی صفر اعشاریہ 27 ڈالر کمی سے 48 اعشاریہ 35 پر آگئی ہے۔

سونے کی اس حالیہ کمی سے خریداروں کے لیے سرمایہ کاری کا موقع پیدا ہو گیا ہے اور مارکیٹ میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔

Related Posts