کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پیر کی صبح ایک اسکول وین میں آتشزدگی کے نتیجے میں چھ بچے زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق وین زیادہ گرم ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی۔
پولیس حکام کے مطابق حادثہ تقریباً صبح 7:30 بجے پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع فوری طور پر نہیں ملی اور مقامی لوگ خود ہی آگ بجھانے میں کامیاب ہوئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نومبر 2024 میں ڈیرہ غازی خان کے علاقے سخی سرور کے قریب ایک اسکول وین اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ہوا تھا جس میں پرائیویٹ اسکول کی پرنسپل سمیت چار خواتین اساتذہ جاں بحق ہو گئیں اور سات افراد زخمی ہوئے تھے۔
اس حادثے میں پرنسپل سید امجد علی اسکول جانے کے لیے عملے کے ساتھ وین میں موجود تھے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پرنسپل سید امجد علی اور اساتذہ کرن، نوشین اور طاہرہ شامل تھیں۔ زخمیوں کو ڈی جی خان ہسپتال منتقل کر کے علاج کیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








