تعلیم یا تماشا؟ جامشورو کی لڑکیوں کا تکے لگا کر ڈاکٹر بننے کا خواب! ویڈیو دیکھ کر سر پکڑ لیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

سندھ کے شہر جامشوروہ میں گزشتہ روز ہونے والے ایم ڈی کیٹ کے امتحان کے دوران کچھ طالبات کی گفتگو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا۔ وائرل ویڈیو میں نظر آنے والی طالبات نے اعتراف کیا کہ وہ امتحان زیادہ تر تکے لگا کر دے رہی ہیں اور ان کا مقصد صرف نام کے ساتھ ڈاکٹر لکھوانا ہے، چاہے خدمت کریں یا نہ کریں۔

ایک ڈیجیٹل چینل کے رپورٹر نے جب ان سے پوچھا کہ آپ ڈاکٹر بن کر عوام کی خدمت کریں گی یا صرف پیسے کمانا چاہتی ہیں؟ تو جواب میں ایک طالبہ نے بلا جھجک کہا کہ خدمت کریں یا نہ کریں، بس نام کے ساتھ ڈاکٹر لکھنے کا شوق ہے اور پیسے کمانا تو سب کی خواہش ہوتی ہے۔

ایک اور طالبہ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جب ہم جیسے لوگ ڈاکٹر بن جائیں گے تو مریضوں کو خود ہی سمجھنا پڑے گا کہ کیا ہو رہا ہے۔ مستقبل کی ڈاکٹرز کی گفتگو سن کر سوشل میڈیا صارفین بھی ہکا بکا رہ گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کا امتحان منعقد ہوا، جس میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب سندھ کے تعلیمی معیار پر سوال اٹھا ہو۔ چند ماہ قبل کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ میں اندرون سندھ کے پانچوں بورڈز کے وہ طلبہ جنہیں بورڈز نے اے ون گریڈ دیا تھا، سب کے سب فیل ہو گئے۔

یہ واقعہ سندھ کے تعلیمی نظام کی قلعی کھولنے کے لیے کافی ہے جہاں بظاہر گریڈ پیسوں کے عوض بانٹے جا رہے ہیں اور محنت کا معیار کہیں پیچھے رہ گیا ہے۔

Related Posts