پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ چاندی کی قدر میں بھی کمی دیکھی جارہی ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور ڈالر کے ریٹس میں تبدیلی اس کمی کی بڑی وجوہات ہیں۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بدھ 20 مئی 2026 کو جاری کردہ تازہ ریٹس کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 6,800 کمی سے 470,362 روپے پر آگئی ہے جبکہ 24 قیراط کا فی 10 گرام سونا 5,830 روپے کمی سے 403,259 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
صرافہ بازار میں 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 5,344 کمی سے 369,667 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ 24 قیراط فی تولہ چاندی 7,974 روپے پر آگئی ہے جس میں 125 روپے کی کمی ہوئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی 6,836 روپے میں ٹریڈ ہوئی جس میں 107 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,480 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ہے جس میں 68 ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے۔
عالمی سطح پر چاندی کی قیمت بھی کم ہو کر 74.90 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے جس میں 1.25 ڈالر کی کمی شامل ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








