پاک فضائیہ میں بڑا کھیل شروع! بھارتی فضائیہ کی نیندیں حرام؛ ایئر چیف سدھو کی دوبارہ تعیناتی کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

حالیہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد حکومت نے امکان ظاہر کیا ہے کہ چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابَر سدھو کو دوبارہ پاکستان ایئر فورس کی قیادت کے لیے مقرر کیا جائے گا اور یہ نیا عہدہ آئندہ پانچ سال کے لیے، مارچ 2026 سے شروع ہوگا۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابَر سدھونے مارچ 2021 میں ایئر فورس کی کمان سنبھالی تھی اور مارچ 2024 میں ان کا ایک سالہ توسیعی معاہدہ بھی ہوا تھا۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم چیف آف آرمی اسٹاف کی سفارش پر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کے کمانڈر کی تعیناتی کریں گے جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفز آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ 27 نومبر 2025 سے ختم کر دیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق رواں ماہ کے آخر میں پاکستان آرمی میں دو مزید چار اسٹار جنرلز کی تعیناتی بھی کی جائے گی جبکہ کئی تین اسٹار افسران کو ترقی دی جائے گی۔

اس نئے نظام کے تحت آرمی میں وائس چیف آف آرمی اسٹاف اور نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کے کمانڈر ہوں گے دونوں چار اسٹار رینک کے حامل ہوں گے اور چیف آف دی ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ماتحت خدمات انجام دیں گے۔

علاوہ ازیں فیلڈ مارشل، مارشل آف دی ایئر فورس یا ایڈمرل آف دی فلیٹ کے رینک پر ترقی پانے والے افسران اپنی عہدہ، مراعات اور یونیفارم زندگی بھر برقرار رکھیں گے جبکہ آئندہ ذمہ داریاں وفاقی حکومت تعین کرے گی۔

Related Posts