پاکستانی ڈرامہ جن کی شادی اُن کی شادی کا نئی قسط میں کے ایک سین میں بابا جی اور جن آذَر کا دو بدو مقابلہ ہوتا نظر آیا جوکہ ناظرین کے لیے زبردست بحث اور دلچسپی کا باعث بن گیا ہے۔ یہ سین اس ہفتے ٹی وی پر نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے اور لوگ اسے مزاحیہ تبصروں اور میمز میں تبدیل کر رہے ہیں۔
اس قسط کا مشہور ترین لمحہ وہی ہے جسے مداحوں نے جن بمقابلہ بابا فائٹ سین کا نام دیا ہے۔ قسط نمبر 20 میں دکھایا گیا یہ منظر ایک ساتھ ایکشن، کامیڈی اور اسپیشل ایفیکٹس کا امتزاج پیش کرتا ہے۔
کئی ناظرین کا کہنا ہے کہ اس سین کے وی ایف ایکس اور ایڈیٹنگ اتنے ڈرامائی ہیں کہ انہیں ہالی ووڈ کی فلموں جیسے ایوینجرز یا آئرن مین کی یاد دلادی۔ کچھ مداح اسے کمال اور پاکستانی ڈراموں میں نیا تجربہ قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ لوگوں نے مزاحیہ انداز میں بابا جی اور جن کی طاقتوں کے فرق پر تبصرے کیے جیسے بابا کا آگ کے شعلے پھینکنا اور آذَر جن کا نیلا نوری ہالہ۔
سوشل میڈیا پر شائقین نے اس سین کو ضرور دیکھنے والا لمحہ قرار دیا ہے۔ کچھ صارفین نے کہا کہ یہ ڈراما اب پہلے سے زیادہ دلچسپ ہو گیا ہے اور اسے ختم نہیں ہونا چاہیے۔
@khabri_kuri6 ye sub Ka hai Babu bahiya 😭😂 Drama Name: jinki shadi unki Shadi #fyp #jinkishadiunkishadi #seharkhan #wahajali #funny ♬ original sound – noor
نقادوں کا کہنا ہے کہ خوف اور کامیڈی کا یہ امتزاج ڈرامے کو منفرد بنا رہا ہے اور قسط نمبر 20 نے اسے 2025 کے مقبول ترین پاکستانی ڈراموں میں نمایاں کر دیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








