پاکستان سے رخصتی کی شروعات؟ جیلیٹ کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے ڈی لسٹنگ کی درخواست

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

جیلیٹ پاکستان لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے اپنی ڈی لِسٹنگ (فہرست سے اخراج) کے لیے باضابطہ درخواست جمع کر دی ہے۔ کمپنی نے اس موقع پر یہ بھی کہا ہے کہ وہ اقلیتی حصص داروں کے شیئرز خریدنے کی منظوری چاہتی ہے۔

گزشتہ ماہ جیلیٹ پاکستان نے اعلان کیا تھا کہ اس کی اصل کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل (P&G) پاکستان میں اپنی کاروباری سرگرمیاں بند کر رہی ہے۔

جمعرات کے روز جاری نوٹس میں بتایا گیا کہ پی اینڈ جی جو اپنی ذیلی کمپنی SABV کے ذریعے جیلیٹ پاکستان کے 91.72 فیصد شیئرز کی مالک ہے نے باقی حصص واپس خریدنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

ایس اے بی وی(SABV) نے اعلان کیا ہے کہ وہ 26 لاکھ 38 ہزار 59 شیئرز کم از کم 216 روپے 49 پیسے فی شیئر کے حساب سے خریدے گی۔ یہ قیمت متعلقہ قوانین کی ریگولیشن 5.14.1 کے تحت مقرر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پراکٹر اینڈ گیمبل نے پاکستان میں اپنی مینوفیکچرنگ اور کمرشل سرگرمیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کمپنی اب ملک میں اپنی مصنوعات کی فراہمی تھرڈ پارٹی ڈسٹری بیوٹرز کے ذریعے جاری رکھے گی تاکہ جنوبی ایشیائی مارکیٹ میں اپنی موجودگی برقرار رکھ سکے۔

Related Posts